Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن 2018 کیلئے 92نیوز کا آگمینٹڈ ریلٹی نیوز روم سب سے بڑی نشریات لےآیا

الیکشن 2018 کیلئے 92نیوز کا آگمینٹڈ ریلٹی نیوز روم سب سے بڑی نشریات لےآیا
July 24, 2018
لاہور (92 نیوز) الیکشن 2018 میں 92 نیوزسب سے بڑی نشریات لے آیا ،92 نیوز کا  آگمینٹڈ ریلٹی نیوز روم سج گیا جبکہ معروف تجزیہ کاروں کی ٹیم درست صورتحال عوام تک پہنچانے کے لئے تیار  ہیں ۔ ایشیا کا سب سے بڑا 360ورچوئل اسٹوڈیو بھی سج گیا  جہاں دیکھنے والوں کو ملے گی  سب سے بڑے انتخابی معرکے کی پل پل  کی خبر ۔ چینل 92 نیوز پہلے ایچ ڈی ،پھر ہولوگرام ٹیکنالوجی  سے ایچ ڈی پلس لایا   اور اب آگمینٹڈ ریلٹی نیوز روم  تک کا سفر کم ترین عرصے میں طے کیا  ، سب ٹیکنالوجیز کے حسین امتزاج  سے الیکشن کی نشریات کو چار چاند لگ جائیں گے ۔ صرف یہی نہیں 92 نیوز کے ماہر اور معروف تجزیہ کاروں کی ٹیم اپنے دیکھنے والوں کو ماضی ، حال اور مستقبل کے بارے میں ہر وقت باخبر رکھے ہوئے ہیں ۔ ملک بھر میں پھیلا لاکھوں نمائندگان کا نیٹ ورک   بروقت اور باوثوق نتائج سے آگاہ کرنے کے لئے تیار  ہے ۔ ووٹنگ کا دن ،کہاں کیا ہو رہاہے  ، کون کس کے مقابلے  میں  ، کتنا تگڑا مقابلہ  سے لیکر ووٹوں کی گنتی تک  اور پھر نتائج کے بارے میں درست اور باوثوق معلومات کے لئے جڑے رہئے 92 نیوز کے ساتھ کیونکہ ہم  ہیں 92 نیوز جو کہتے ہیں وہ کر جاتے ہیں۔