Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن 2018 کیلئے سندھ پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

الیکشن 2018 کیلئے سندھ پولیس  کا سکیورٹی پلان تیار
July 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ پولیس نے الیکشن 2018 کی سکیورٹی کا پلان تیار کرلیا ، صوبے بھر میں ایک لاکھ پانچ سو 99 افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ عام انتخابات 2018 کیلئے سندھ بھر میں ایک لاکھ پانچ سو 99 افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا ،  کراچی میں 23 ہزار 4 سو 63 افسران و اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ حیدرآبادمیں 16 ہزار 483، میرپورخاص میں 6 ہزار 475 اہلکارتعینات کئے جائیں گے ، بینظیرآباد میں 9 ہزار 652 ، سکھر میں 9 ہزار 919افسران و اہلکار الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ۔ سکیورٹی پلان کے مطابق لاڑکانہ میں 10 ہزار 541 جبکہ مجموعی طور پر پولنگ اسٹیشنز پر 75 ہزار 533 پولیس افسران اور جوان سکویرٹی فرائض انجام دیں گے ۔ رپورٹ کےمطابق صوبے بھر میں 3900 افسران اور جوان ریزرو، تیار حالت میں مستعد رکھے گئے ہیں۔