Friday, September 30, 2022

الیکشن 2018 ، پیپلزپارٹی کے شبیرعلی بجارانی بلا مقابلہ منتخب

الیکشن 2018 ، پیپلزپارٹی کے شبیرعلی بجارانی بلا مقابلہ منتخب
کوئٹہ (92 نیوز) الیکشن 2018 کا پہلا نتیجہ آ گیا۔ حلقہ پی ایس 6 کشمور سے پیپلزپارٹی کے شبیرعلی بجارانی بلا مقابلہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن نے جیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ میرشبیر بجارانی کے مد مقابل تمام امیدوار دستبردار  ہو گئے۔ میر شبیر بجارانی نے کچھ  روز پہلے جی ڈی اے کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز آصف زرداری بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد شبیر بجارانی دوبارہ پی پی کا حصہ بن گئیں۔ شبیر بجارانی سابق رکن قومی اسمبلی ہیں۔ شبیربجارانی میر ہزار بجارانی مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔