Tuesday, October 4, 2022

الیکشن 2018 ،مسلح افواج کے افسران کومجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض

الیکشن 2018 ،مسلح افواج کے افسران کومجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن 2018 کے  شفاف  انعقاد کیلئے مسلح افواج کے افسروں کومجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض  کر دیئے گئے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جے سی اوز اور دیگر متعلقہ فوجی افسروں کو بھی مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے، اختیارات آئین  کےآرٹیکل 245کے تحت دیئے گئے   ۔ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ،متعلقہ افسران نقص امن پر سمری ٹرائل کرسکیں گے ،انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی جاسکے گی۔