Wednesday, September 18, 2024

الیکشن 2018 ، سب سے زیادہ پنجاب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے

الیکشن 2018 ، سب سے زیادہ پنجاب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے
June 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات 2018 کے لئے ملک بھر سے 19 ہزار 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ سب سے زیادہ پنجاب سے کاغذات نامزدگی جمع  کرائے گئے ہیں۔ عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے قومی  وصوبائی اسمبلی کے لئے 8987 سندھ سے 4765 خیبرپختونخواہ سے 2928 بلوچستان سے 1675 فاٹا سے 345 اسلام آباد سے 93 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 342 نشستوں کے لئے 5488 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ قومی اسمبلی کے لئے پنجاب سے 2349،سندھ سے 1308 کے پی کے سے 774،بلوچستان سے 404 کاغذات جمع ہوئے ہیں۔ فاٹا سے 345 اسلام آباد سے 93غیر مسلموں کےلئے 215 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے لئے 6638،سندھ کے لئے 3457 کے پی کے اسمبلی کے لئے 2145، بلوچستان اسمبلی کے لیے 1271 کاغذات جمع ہوئے ہیں۔