Sunday, September 25, 2022

الیکشن 2018، ایم ایم اے کا لیاری کے مسائل حل کرنے کا دعویٰ

الیکشن 2018، ایم ایم اے کا لیاری کے مسائل حل کرنے کا دعویٰ
کراچی ( 92 نیوز ) بڑے الیکشن سے پہلے بڑے شہر کراچی کی پچ پر بڑے بڑے سیاسی کھلاڑی عوام کو سبز باغ دکھارہے ہیں، متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں نے بھی پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں مسائل حل کرنے کا دعویٰ کردیا ۔ این اے 246 سے مولانا نور الحق، پی ایس 107 سے فضل الرحمان، پی ایس 108 سے سید عبدالرشید اور پی ایس ایک سو نو سے فیصل میمن قسمت آزمارہے ہیں۔ پی ایس 108 سے امیدوار عبدالرشید کہتے ہیں لیاری والوں نے کچھی اور بلوچوں کو لڑانے کی سازش ناکام بنادی ہے۔ این اے 246 سے امیدوار مولانا نور الحق کا کہنا ہے کہ لیاری کی آبادی کو سازش کے تحت کم ظاہر کیا گیا، مسائل بھی جوں کے توں ہیں ۔ ایم ایم اے امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو پر ہونے والے پتھراو کی تحقیقات کرائی جائے۔