Wednesday, October 5, 2022

الیکشن 2018،کراچی کے حساس ترین حلقوں پر رینجرز اور فوج تعینات ہوگی

الیکشن 2018،کراچی کے حساس ترین حلقوں پر رینجرز اور فوج تعینات ہوگی
کراچی ( 92 نیوز) عام انتخابات 2018 کے حساس ترین حلقوں پر رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع جنوبی کو حساس ترین قرار دے دیا، ضلع جنوبی سے بلاول بھٹو ، عارف علوی ، فاروق ستار، فوزیہ قصور ، سلیم ضیا امیدوار  ہیں ۔ دوسری جانب  سیاسی پارٹیوں کی جانب سے باقاعدہ انتخابی مہمات شروع کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں جلسے جلوس اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ۔