Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کے دن موسم بھی اپنا رنگ دکھائے گا

الیکشن کے دن موسم بھی اپنا رنگ  دکھائے گا
July 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کے دن موسم بھی اپنا رنگ  دکھائے گا۔ کہیں ابر کرم برسے گا تو کہیں گرمی اپنا زور دکھائے گی۔ کسی کے چہرے خوشی سے کھل اٹھیں گے تو کسی کو مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پولنگ کے دن اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں صبح کے وقت بارش، دن میں دھوپ، شام کو پھر بادل ہوں گے۔ ڈائریکٹر میٹ خالد محمود کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خالد محمود نے موسم کی پیشگوئی کے ساتھ ووٹرز کو مشورہ بھی دیا۔ کہتے ہیں 25 جولائی صبح موسم اچھا ہو گا۔ اس لیے ووٹرز صبح کے اوقات میں پولنگ اسٹیشن جانے کی کوشش کریں۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے صبح کا وقت بہترین ہے کیونکہ دوپہر کو سورج آنکھیں دکھائے گا تو ووٹر کا پارہ ہائی ہو جائے گا۔