Tuesday, April 30, 2024

الیکشن کمیشن کے ممبران کیلئے وزیراعظم کا لکھا گیا خط چیئرمین سینیٹ کو موصول

الیکشن کمیشن کے ممبران کیلئے وزیراعظم کا لکھا گیا خط چیئرمین سینیٹ کو موصول
December 1, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کے ممبران کیلئے وزیراعظم کا لکھا گیا خط چیئرمین سینیٹ کو موصول ہو گیا۔

اس حوالے سے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے  کل ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وزیراعظم کی طرف سے لکھے گئے خط پر غور کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل اور اجلاس بلانے پر بات چیت کی جائے گی۔

 دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سندھ اور بلوچستان کے لیے تین تین نام تجویز کیے ہیں۔ سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی، عبدالجبار قریشی جبکہ بلوچستان کیلئے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ ، امان اللہ بلوچ کے نام تجویزکیے گئے۔