کراچی ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کراچی میں کہیں خوشی کہیں غم کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔ فیصلے کے بعد بہادر آباد میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں جب کہ پی آئی بی میں سوگ کا سماں ہے ۔
بہادر آباد آفس میں رہنما بھی پہنچے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، دوسری جانب پی آئی بی کالونی میں فاروق ستار کی رہائشگاہ کے باہر خاموشی چھائی رہی ۔ نہ ہی رہنما پہنچے اور نہ ہی کارکن جمع ہوئے ۔