Friday, September 20, 2024

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے نواز شریف کا نام ہٹادیاگیا

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے نواز شریف کا نام ہٹادیاگیا
February 21, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے نواز شریف کا نام ہٹادیا گیا،ن لیگ کے صدر کا خانہ خالی ہو گیا ۔

نوازشریف کی پھر نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کردیا اور اپنی ویب سائٹ سے نواز شریف کا بطور پارٹی صدر نام ہٹا دیا  ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت کا خانہ خالی کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اجلاس بھی فوری بلانے کا فیصلہ کر لیا جب کہ چاروں ممبران اور سینئر افسروں کو  شہر سے باہر جانے سے روک دیا ہے ۔