Tuesday, October 4, 2022

الیکشن کمیشن کی درخوا ست پر گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں فوج تعینات

الیکشن کمیشن کی درخوا ست پر گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں فوج تعینات
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن کی درخواست پر گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لئے فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  گلگت بلتستان میں آٹھ جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں فوجی دستے تعینات  کر دیئے گئے ہیں۔ فوج کی تعیناتی کے لئے الیکشن کمیشن نے درخواست کی تھی ، فوج کے دستے انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں گے۔ قانون ساز اسمبلی کی چوبیس نشستوں پر ن لیگ، پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اورجے یوآئی میں سخت مقابلہ ہے، گزشتہ الیکشن میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی۔