Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن کو مسائل ہوئے ناکامی نہیں ، انتخابات 100فیصد شفاف ہیں ، چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن کو مسائل ہوئے ناکامی نہیں ، انتخابات 100فیصد شفاف ہیں ، چیف الیکشن کمشنر
July 26, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مسائل ہوئے مگر ناکامی نہیں ، انتخابات 100 فیصد شفاف ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ  نتائج میں دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی ، الیکشن کمیشن کے رزلٹ میں دو گھنٹے کا فیلئر ہے مگر  نتائج میں کوئی غلطی نہیں ہو گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے پہلے حلقہ کے نتیجہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  پی پی 11 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے چوہدری عدنان 43 ہزار 79 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ حلقہ سے ن لیگ کے راجہ محمد ارشد 24 ہزار 52 لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ نتائج کے حوالے سے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے، جو رزلٹ ہم اناؤنس کرینگے وہ اصلی ہو گا۔بھارتی میڈیا نے اگر پاکستان کے الیکشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے تو اسکا جواب وزارت خارجہ کو دینا چاہئے ۔