Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

الیکشن کمیشن کو فنڈز تبھی ملیں گے اگر آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرائے، فواد چودھری

الیکشن کمیشن کو فنڈز تبھی ملیں گے اگر آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرائے، فواد چودھری
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کو فنڈز تبھی ملیں گے اگر آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرائے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد فواد چودھری نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا رانا شمیم کے بیان حلفی کا معاملہ مسلم لیگ نون کی سازش ہے۔ سندھ حکومت قیمتیں کنٹرول نہیں کر رہی۔ اثرات پورے ملک پر پڑ رہے ہیں۔ سندھ کابینہ کے ارکان کی تلاشی نہیں لے سکتے لیکن وہ سب ملوث ہیں۔

فواد چودھری نے کہا اب مسلسل قیمتوں میں کمی ائی ہے۔ ایک ماہ کے اندر چینی 60 روپے سستی ہوئی۔ کراچی اور حیدرآباد میں بدقسمتی سے تیس سال حکومت کرنے والوں سے قیمتیں کنٹرول نہیں کر سکے۔ وزیر اعلیٰ سندھ ان قیمتوں کو کنٹرول کرے۔ ٹماٹر 15، پیاز، چکن، چاول، ایل پی جی سستا ہوا ہم نے اس سال ریکارڈ چاول پیدا کیا۔