الیکشن کمیشن کا نامزدگی فارم کی معطلی پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے نامزدگی فارم کی معطلی کے معاملے پر ابہام دور کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔
ایڈیشنل سکیرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نامزدگی فارم کی معطلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔
3 اور 4 جون کو کاغذات نامزدگی وصول نہیں کریں گے۔
نامزدگی فارم کالعدم ہونے سے عام انتخاب کی تیاریوں میں مشکلات آنے لگیں۔ نئے فارم کیلئے الیکشن کمیشن کو خاصا وقت درکار ہے۔
کاغذات نامزدگی فارم سے غیر ملکی آمدن، زیر کفالت افراد کی تفصیلات ،مقدمات کا ریکارڈ اور ٹیکس ڈیفالٹ کی شقیں ختم کر دی گئیں ۔
قرضہ نادہندگی ،دوہری شہریت، یوٹیلٹی بلز ڈیفالٹ ، پاسپورٹ کی تفصیلات اورمجرمانہ سرگرمیاں چھپانے کی شقیں بھی ختم کر دی گئیں۔
دوسری جانب نامزدگی فارمز میں تبدیلی کیوں کی گئی ، سابق حکمران جماعت کے مقاصد پر سوال اٹھنے لگے ۔