Wednesday, November 30, 2022

الیکشن کمیشن کا قبائلی اضلاع کی صوبائی نشستوں پر انتخاب عید الفطر کے بعد کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا قبائلی اضلاع کی صوبائی نشستوں پر انتخاب عید الفطر کے بعد کرانے کا فیصلہ

 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کی قبائلی علاقوں کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخاب عید الفطر کے بعد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

 الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے باعث قبائلی علاقوں میں انتخاب عید کے بعد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گرمی اور رمضان کی وجہ سے امیدواروں اور ووٹرز کو دشواری ہو سکتی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ ماہ شیڈول کا اعلان کرے گا۔ الیکشن کمیشن 25 جولائی سے پہلے قبائلی علاقوں کی صوبائی نشستوں پر انتخابات کرانے کا آئینی طور پر پابند ہے۔ الیکشن کمیشن قبائلی علاقوں کی صوبائی نشستوں پر انتخاب اپنے افسران کی زیرنگرانی کرائے گا۔