Saturday, July 27, 2024

الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے امیدواروں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے امیدواروں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ
February 18, 2021

شفاف  اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات کی شفافیت کے لیے الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام سامنے آ گیا۔ امیدواروں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیان حلفی میں امیدوار ٹکٹ پر پیسے نہ لینے کی یقین دہانی کرائے گا۔ پارٹی ٹکٹ سے متعلق رقم دی ہے تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا۔ امیدوار ووٹ کی خرید وفروخت کیلئے پیسے کا استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے گا۔ کرپٹ پریکٹس، آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرائے گا۔ الیکشن کمیشن کو کسی بھی طرح کے اکاﺅنٹ کی تحقیقات کی اجازت دے گا۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ بیان حلفی پر امیدوار کے دستخط، انگوٹھے کے نشان اور شناختی کارڈ نمبر درج ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ بیان حلفی اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ جمع کرائے گا ۔