Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن کا حکومت کی تیار کردہ ای وی ایم پر اظہارِ عدم اطمینان

الیکشن کمیشن کا حکومت کی تیار کردہ ای وی ایم پر اظہارِ عدم اطمینان
August 28, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات دوہزار تیئس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کی حکومتی کوششوں کو بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نے حکومت کی تیار کردہ ای وی ایم پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی تیار کردہ ای وی ایم الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا نہ اتری، الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، کئی سوالات کا جواب بھی مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے مشنیوں کی ٹیکنالوجی کے سافٹ وئیر، کوالٹی، سکیورٹی اور مینیوفکچرنک پر سوالات اٹھا دئیے اور ان کی تفصیلات طلب کرلیں ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی موجودہ صورت میں ووٹ کی رازداری برقرار نہیں رہے گی۔

وزارت حکام نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ بیک وقت صرف 20 امیدواروں میں سے ایک کو ٹک کرنے کا آپشن ای وی ایم پر دستیاب ہوگا، بیس امیدواروں سے زیادہ کی صورت میں نئی ووٹنگ مشین لگانا ہوگی۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے الگ الگ ووٹنگ مشین درکار ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق، الیکشن کمیشن کے اعتراضات دور کرنے کیلئے وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے وقت مانگ لیا۔ وزارت سائنس ٹیکنالوجی اجاگر کی گئی غلطیاں دور کرکے دوبارہ الیکشن کمیشن کو ڈیمو دیگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن الطاف احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہے، ای وی ایم پر خدشات دور ہونے پر ہی انتخابات میں استعمال کیا جائیگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، ای وی ایم سے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا تو استعمال ہوں گی، الیکشن کمیشن وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔