Wednesday, September 18, 2024

الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی تفصیلات پبلک کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی تفصیلات پبلک کرنے کا فیصلہ
June 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات پبلک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ امیدواروں کی تمام معلومات انٹرنیٹ پر ووٹرز کے لئے دستیاب ہوں گی۔ امیدواروں کے حلف ناموں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پرجاری کی جائیں گی۔  معلومات ویب سائٹ پر جاری کرنے کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوانا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کے لیے جن جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں سب  کی معلومات الیکشن کمیشن کی  ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔