Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن پنجاب پی ٹی آئی کو لاہور کا ضمنی انتخاب ہرانا چاہتا ہے :عمران خان

الیکشن کمیشن پنجاب پی ٹی آئی کو لاہور کا ضمنی انتخاب ہرانا چاہتا ہے :عمران خان
September 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمشن کیخلاف اسلام آباد کے بجائے 9اکتوبر کو لاھور میں جلسہ کرے گی عمران خان کا کہنا ہے کہ نون لیگ لودھراں میں سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کے پپیچھے چھپ گئی ہے،کہتے ہیں  پنجاب کا الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ تحریک انصاف لاہور کا ضمنی انتخاب ہار جائے۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ وہ لاہور کے حلقہ این اے 122 کی انتخابی مہم خود چلائیں گے جس کے لیے چار اکتوبر کو سمن آباد میں انتخابی جلسہ کیا جائے گا  جب کہ نو اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی جلسہ ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین نے استعفیٰ نہ دیا تو 11 اکتوبر کے بعد اسلام آباد کے ڈی چوک میں بڑا احتجاج کرینگے ۔ عمران خان نے کہا کہ نون لیگ نے لودھراں میں ہارنے کے خوف سے حکم امتناعی لے لیا ہے۔ شہبازشریف اسٹےآرڈرکےپیچھے 4 سال تک وزیراعلیٰ رہے، خواجہ سعدرفیق بھی اسٹےآرڈرکے پیچھے چھپے رہے، جب کہ ایاز صادق نے ایک سال تک میرے خلاف حکم امتناع لیے رکھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پنجاب اور ن لیگ ایک ہی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ صاف انتخابات تک ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی ملک میں انصاف کےنظام میں کئی خامیاں موجودہیں، این اے 122 کا میچ دیکھ کر فیصلہ تسلیم کرنے کا سوچوں گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔