Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن ووٹرز کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے، خورشید شاہ

الیکشن کمیشن ووٹرز کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے، خورشید شاہ
July 21, 2018
سکھر (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے  رہنما خورشیدشاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹرز کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے۔ خورشیدشاہ نے سکھرمیں رات گئے تک  جلسہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے بغیرپاکستان کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا، ادارے کمزور ہونگے تو ریاست کمزور ہو جائے گی۔ غیر جمہوری اقدام سے ادارے تباہ ہو جائیں گے۔ خورشید شاہ نے کہا قانون اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے چاہیئں۔ الیکشن کمیشن ووٹرز کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے،اگر الیکشن صاف شفاف نہ ہوئے تو ملک غیر مستحکم ہو جائے گا۔