Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 814کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے

قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 814کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے
August 7, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 میں کامیابی حاصل کرنے والے 814 نو منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی  کے کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے 27 قومی وصوبائی اسمبلیوں کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن روک لئے ۔قومی اسمبلی کے 10 ، پنجاب اسمبلی5،سندھ اسمبلی 6 ، خیبرپختونخواہ اسمبلی 3 اور بلوچستان کے 3 حلقوں کے نوٹیفکیشن روکے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے سرگودھا کے دو حلقوں این اے 90اور 91 جبکہ این اے 108 فیصل آباد،این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ ،این اے 140 قصور،این اے 215 سانگھڑ اور این اے 271 کیچ کے نوٹیفکیشن روک لئے ہیں۔ این اے 60 اور این اے 103 پر انتخاب نہ ہونے کے باعث نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ این اے 129 لاہور سے سردار ایاز صادق کا بھی مشروط نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 76 سرگودھا،پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ،پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ،پی پی 177 قصور کے نوٹیفکیشن روکے گئے ، پی پی 296 راجن پور سے امیدوار کی وفات کے باعث نوٹیفکیشن روکا گیا۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 29 خیرپور،پی ایس 36 نوشہرو فیروز،پی ایس 48 میرپور خاص ، پی ایس 54 تھرپارکر،پی ایس 82 جامشورو کے نوٹیفکیشن ہائیکورٹ کے حکم پر روکے گئے  جبکہ پی ایس 73 بدین کا نتیجہ تاحال موصول نہ ہونے پر روکا گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ،پی کے 38 ایبٹ آباد اور پی کے 4 سوات جبکہ بلوچستان سے پی بی 26 کوئٹہ ،پی بی 36 شہید سکندر آباد، پی بی 41 واشوک کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں۔