Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

الیکشن کمیشن نے 5 نومنتخب سینیٹرز کے روکے کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے 5 نومنتخب سینیٹرز کے روکے کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے
March 10, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے چوہدری سرور، ہارون اختر کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دوہری شہریت کے حوالے سے روکا گیا سعدیہ عباسی، نزہت صادق اور کدا بابر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری  میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے  نشان پر کامیاب ہونے والے  نومنتخب سینیٹر چوہدری سرور بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔

چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ وہ 2013 میں شہریت چھوڑ چکے ہیں  جس پر  عدالت  نے استفسار کیاکہ بتایا جائے کہ برطانوی شہریت کو عارضی طور پر چھوڑا   ہے کہ مستقلاً؟، چوہدری سرور کے وکیل  نے بتایا کہ کہ  برطانوی قانون کے مطابق  شہریت دوبارہ بحال کی جاسکتی  ہے  ۔

چیف جسٹس  آٖف پاکستان کاکہنا تھا کہ آُپ کو محض یہاں سیاست کرنی تھی  اور بعد میں دوبارہ جاکر اپنی شہریت بحال کروانا تھی  ، چیف جسٹس آف پاکستان نے چوہدری سرور کو دوبارہ برطانوی شہریت حاصل نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا ۔

عدالتی حکم کے بعدالیکشن کمیشن کی جانب سے چوہدری سرور ،ہارون اختر خان،سعدیہ عباسی ،نزہت صادق  اور کدابابر  کی کامیابی کے نوٹیفیکشن جاری کردیا  جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 7 رکنی لاجز بنچ سپریم کورٹ اسلام آباد میں کرے گا ۔