Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن نے 27 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی اجازت دیدی

الیکشن کمیشن نے 27 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی اجازت دیدی
July 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے 27 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اجازت دیدی جس کے بعد ہارنے والے امیدواروں کے لئے امید کی نئی کرن پیدا ہو گئی   جب کہ جیتنے والوں کو ہارکا دھڑکا لگ گیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقہ این اے 57 میں بھی دوبارہ ووٹ گنے جائیں گے۔ الیکشن 2018 میں ووٹوں کی گنتی کا عمل ابھی ختم نہیں ہوا ،  ہارنے والے امیدواروں کی سنی گئی اب ان کے حلقوں میں دوبارہ گنتی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کو27 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی  کے لئے 29 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ کمیشن نے 27 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی اجازت دیدی۔ این اے 57 راولپنڈی،این اے 158 ملتان،این اے 110 فیصل آباد،این اے 129 لاہور ، این اے 15 ایبٹ آباد، این اے 10 شانگلہ،این اے 170 بہاولپور،این اے 159 ملتان میں دوبارہ گنتی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ این اے 117،118 ننکانہ صاحب ، این اے 140 قصور، این اے 188 لیہ اور این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی  دوبارہ گنتی ہوگی۔ پی پی 290،291 ، 292 ڈی جی خان ،پی پی 220 ملتان، پی پی 228 لودھراں، پی کے 36 ایبٹ آباد، پی کے 93 لکی مروت، ،پی ایس 73 بدین،پی ایس 82 جامشورو،پی ایس 21 گھوٹکی اور پی ایس 36 نوشیروفیروز میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 37 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کر دی ،جن میں اکرم دورانی کی قومی و صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست بھی شامل ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان حلقوں میں دوبارہ گنتی کی اجازت فارم 49 موصول نہ ہونے کے باعث دی گئی ہے۔