الیکشن کمیشن نے 103 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری کر دیئے
اسلام آباد ( 92 نیوز) 25 جولائی کو انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر سے سیاسی انتخابات میں حصہ لینے والی 103 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر ، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کو تیر، پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار ، پاکستان تحریک انصاف کر بلا ، عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کو قلم ، متحدہ مجلس عمل کو کتاب ، جماعت اسلامی کو ترازو جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کو ٹریکٹر کا نشان الاٹ کیا گیا۔
گزشتہ ماہ کی 31 تاریخ کو پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی 5سالہ مدت مکمل کر کے تحلیل ہو گئی ، جس کے بعد ملک میں آئندہ انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے ۔
انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے امیدوار 6 جون تک الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی وصول کر کے جمع کر اسکتے ہیں ،امیدواروں کی لسٹ 7 جون کو آویزاں کی جائے گی ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون کو ہو گی ۔
امیدوار ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیل 19 جون تک کر سکتے ہیں جبکہ اپیلوں پر فیصلے 26 جون کو کئے جائیں گے ۔
امیدواروں کی حتمی لسٹ 27 جون کو آویزاں کی جائے گی ،امیدوار اپنے کاغذات 28 جون کو واپس لے سکیں گے ،29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے جائیں گے جس کے بعد 25 جولائی کو انتخابی عمل ہوگا۔