Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں
October 12, 2015
اسلام آباد (92نیوز) این اے 122 ‘ این اے 144 ، پی پی 147 کے غیر حتمی نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے۔ الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائے جانے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا۔ کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات سات دن کے اندر الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 ، این اے 144 اور پی پی 147 کے غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کا سلسلہ امیدواروں کے ایجنٹس کی موجودگی میں جاری ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ان حلقوں کے سرکاری اور حتمی نتائج جاری کر دے گا۔ انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن تینوں حلقوں میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔