Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے آڈٹ کے احکامات جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے آڈٹ کے احکامات جاری کر دیئے
July 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) عام انتخابات 2018 کیلئے  الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سدباب کے پیش نظر   پوسٹل بیلٹ پیپرز کے آڈٹ کے احکامات جاری کر دیئے، الیکشن کمیشن پوسٹل بیلٹ پیپرز کے آڈٹ میں نادرا سے مدد لےگا۔ الیکشن کمیشن نے کسی قسم کی دھاندلی کے سدباب کے پیش نظر پوسٹل بیلٹ پیپرز کے آڈٹ کے احکامات جاری کر دیئے ، تمام ریٹرننگ افسران سے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی مکمل تفصیلات مانگ لیں  ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت حاصل کرنے والے ووٹرز کا نام، حلقہ، شناختی کارڈ نمبر ، ادارہ اور تصدیق کنندہ کا نام مانگا ہے ،  ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے جاری کئے گئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی کل تعداد بھی مانگی ہے ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 840 ریٹرننگ افسران سے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات مانگی ہیں، الیکشن کمیشن پوسٹل بیلٹ پیپرز کے آڈٹ میں نادرا سے مدد لےگا جبکہ آڈٹ کا فیصلہ کسی قسم کی دھاندلی کے سدباب کےلئے کیا گیا ہے ۔ واضح رہے ملک بھر کے ریٹرننگ افسران کو 16 لاکھ سے زائد پوسٹل بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے تھے۔