Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن نے پنجاب کی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا، بلدیاتی انتخابات پھر تاخیر کا شکار

الیکشن کمیشن نے پنجاب کی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا، بلدیاتی انتخابات پھر تاخیر کا شکار
February 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پھر تاخیر کا شکار ہوگئے، الیکشن کمیشن نے پنجاب کی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا۔ 4 فروری کو جاری کیا گیا نوٹی فکیشن بھی واپس لے لیا۔

پنجاب حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ہے۔ پنجاب کی حلقہ بندیاں نئے سرے سے ہونگی۔

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کررکھی ہے۔