الیکشن کمیشن نے نومنتخب سینیٹرزسے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات جیتنے والے ارکان سے ان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائےگا ۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے نو منتخب ارکان سے دس مارچ تک انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب کر لی ہے ۔تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا ۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ نومنتخب امیدواروں سے ان کے اخراجات کے دستاویزی ثبوت طلب کیا گیا ہے تاکہ دیکھا جائے کہ بتائے جانے والے اخراجات اور دستاویزی ثبوتوں میں کوئی ردو بدل تو نہیں ہے