Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن نے مزید 5حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے

الیکشن کمیشن نے مزید 5حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے
August 9, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز)  الیکشن کمیشن نےمزید 5 حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 131 لاہور سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن  سپریم کورٹ کے حکم پر جاری کر دیا  ۔ این اے 131 لاہور میں عمران خان نے  خواجہ سعدرفیق کو شکست دی تھی ۔ خواجہ سعد رفیق نے لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا جس کو منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا مگر عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا جس پر سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا حکم معطل  کر دیا  جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آج جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے  این اے 108 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما عابد شیر علی نے بھی دوبارہ گنتی کی درخواست کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے باعث الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا تھا لیکن عدالت کی جانب سے عابد شیر علی کی درخواست مسترد کرنے کے بعد آج الیکشن کمیشن نے  این اے 108 سے  فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 4اور پی کے 36 کے کامیاب امیدواروں کے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔