Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں شائع کردیں

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں شائع کردیں
March 5, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں شائع کردیں۔

نئی حلقہ بندیوں کے مطابق بلوچستان کے قومی اسمبلی کے حلقے 16 ،خیبرپختونخواہ کے   39 ، پنجاب کے   141   اور سندھ کے 61 ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے مطابق  نئی حلقہ بندیوں کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا ہے ۔ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں میں بلوچستان کی16، خیبرپختونخوا 39 ، پنجاب 141، سندھ 61 ، فاٹا 12 ، اسلام آباد کے 3 حلقے ہونگے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق بلوچستان اسمبلی  کی 51جنرل، خیبرپختونخوا کی 99 ، پنجاب کی 297 اور سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے7 لاکھ 82 ہزار651 نفوس پرمشتمل آبادی کا کوٹہ رکھا گیا۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے7 لاکھ 80 ہزار 266 ،بلوچستان میں 7 لاکھ 71 ہزار 546 ،سندھ میں 7 لاکھ 85 ہزار135 نفوس پر مشتمل آبادی کا کوٹہ رکھا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا حلقہ نمبر1 چترال، این اے 2 سوات ہوگا۔ اسلام آباد میں تین حلقے این اے 52،53 اور 54 ہوں گے۔

پنجاب کا پہلا حلقہ این اے 55 اٹک ہوگا۔ راولپنڈی میں 7 حلقے این اے 57،58،59،60،61،62 اور 63 ہونگے۔

جہلم ون این اے 66، جہلم ٹو این اے 67 ،گجرات کے چار حلقے این اے 68 سے این اے 71 ،فیصل آباد کے حلقے این اے 101 سے این اے 110 تک ہوں گے۔

لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 123 سے این اے 136 تک ہوں گے۔ ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 سے 159 تک ہوں گے۔کراچی کے حلقے این اے 239 سے این اے 256 تک ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 30 دن کے لیے ہوگی۔ حلقہ بندیوں کی تفصیل الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔