الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج کر دی۔ درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کی۔
الیکشن کمیشن نے ہاشم بھٹہ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔
عمران خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔