Saturday, July 27, 2024

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی معافی قبول کر لی

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی معافی قبول کر لی
August 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان کی جانب سے ووٹ کی رازداری پامال کرنے کے معاملے میں الیکشن کمیشن نےکپتان کی معافی قبول کرتے ہوئے  نوٹس واپس لے لیا ۔ این اے تریپن سے چیئرمین تحریک انصاف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے چیئرمین تحریک انصاف کی معافی قبول کرنے کی مخالفت کی جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز نے نوٹس  واپس لینے کی رائے دی۔ کپتان نے اپنے تحریری بیان میں موقف اختیار کیا کہ وہ اکیلے ووٹ کاسٹ کرنے گئے، پولنگ اسٹیشن لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ عملے سے پوچھ کر ٹیبل پر بیلٹ پیپر رکھ کر مہر لگائی ، ان کی مرضی کے بغیر ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو بنائی گئی۔ الیکشن کے روز کپتان نے ٹیبل پربیلٹ پیپر رکھ کرسب کے سامنے مہر لگائی جس پر الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے  چیئرمین تحریک کو طلب کیا تھا۔