Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن نے عمران  خان کا مطالبہ مسترد کر دیا

 الیکشن کمیشن نے عمران  خان کا مطالبہ مسترد کر دیا
July 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کا مطالبہ مسترد کر دیا،ترجمان کا کہنا ہے مطالبہ بلاجواز ہے، کمیشن کا کوئی رکن استعفیٰ  نہیں دے گا، بلدیاتی الیکشن موجودہ کمیشن ممبران ہی کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے آ گئے، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کا جواب تیار کیا گیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کوئی ممبر عمران خان کے مطالبے پر استعفیٰ  نہیں دیگا،2013ء کے انتخابات گذشتہ الیکشن سے زیادہ شفاف تھے،جواب میں مزید کہا گیا ،عمران خان الزامات کے بجائے انتخابی اصلاحات کیلئے تجاویز دیں،2018ء کا الیکشن ان تجاویز کی روشنی میں مزید بہتر طریقے سے منعقد کرائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان افتخار راجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مطالبہ بلا جواز ہے، ، بلدیاتی انتخابات بھی موجودہ الیکشن کمیشن ممبران ہی کرائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات اور انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر جلد تفصیلی ردعمل بھی جاری کیا جائیگا۔