Saturday, July 27, 2024

الیکشن کمیشن نے عذرداری ٹربیونلز تشکیل دینے کی منظوری دے دی

الیکشن کمیشن نے عذرداری ٹربیونلز تشکیل دینے کی منظوری دے دی
July 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) عام انتخابات میں دھاندلی یا بےضابطگیوں کی شکایات کے  معاملے پر الیکشن کمیشن نے عذرداری ٹربیونلز تشکیل دینے کی منظوری دے دی، ٹربیونلز کے لئے ریٹائرڈ ججز کو لینے کا فیصلہ  کیا گیا جس کیلئے نام ہائی کورٹس سے مانگ لئے گئے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کا مرحلہ ہوچکا  جس کے بعد اب باری ہے ان امیدواروں کی جنہیں الیکشن میں دھاندلی یا بے ضابطگیوں کی شکایات ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان شکایات کےازالے کے لئےعذرداری ٹربیونلز تشکیل دینے کی منظوری دیدی ،  ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کےلئے عذرداری ٹربیونلز بنائے جائیں گے، الیکشن میں دھاندلی یا بے ضابطگیوں کی شکایات عذرداری ٹربیونلز میں دائر کی جاسکیں گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عذرداری ٹربیونلز کےلئے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججز لینے کا فیصلہ کیا ہے ،  عذرداری ٹربیونلز کےلیے ریٹائرڈ ججز کے نام ہائی کورٹس سےمانگ لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آئندہ چند روز تک عذرداری ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن کردےگا۔