Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی یاد دہانی کرادی

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی یاد دہانی کرادی
July 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی یاد دہانی کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں مالی سال 2015 کی چارٹرڈ اکائونٹنٹ سے آڈٹ شدہ  تفصیلات جمع کرائیں۔اثاثتوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 29 اگست ہے۔ الیکشن کمیشن نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کے لیے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر کی ڈیڈلائن ہے۔ غلط تفصیلات پر 3 سال قید اور 5 ہزار جرمانے کی سزائیں ہوں گی۔اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔اراکین اسمبلی اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔