Monday, December 5, 2022

الیکشن کمیشن نے سندھ بھر کے میئرز،ڈپٹی میئرز سمیت بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے سندھ بھر کے میئرز،ڈپٹی میئرز سمیت بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کراچی(92نیوز)الیکشن کمیشن نے سندھ بھر کے مئیرز،ڈپٹی مئیرز،چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں سمیت بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ممبران سے آج حلف لیا جائے گا۔ضلع غربی سمیت 10 مقامات پرممبران کا ٹوٹیفکیشن مختلف وجوہات کی بناء پر روک لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نومنتخب ممبران سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور پریذائیڈنگ افسران حلف لیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو بھی اختیار دیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے کی صورت میں نومنتخب ممبران سے حلف لے سکتے ہیں۔ کمیشن نے عدالتی احکامات پر میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ،میونسپل کمیٹی گھمبٹ اور خیرپور،تحصیل کونسل جھول،سانگھڑ،تحصیل کونسل خاردو سانگھڑ کا نوٹیفکیشن اور تحصیل کونسل جامشورو،میونسپل کمیٹی سنجھورو سانگھڑ، اور تحصیل کونسل ٹنڈو مٹھا خان اور تحصیل کونسل شادی پلی عمر کوٹ کا نوٹیفکیشن نشستیں خالی ہونے پر روکا ہےجبکہ کراچی ضلع غربی کا نوٹیفکیشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی درخواست پر روکا ہے۔