Thursday, December 8, 2022

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی  میں کرانے کا مطالبہ مسترد کردیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی  میں کرانے کا مطالبہ مسترد کردیا
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی  میں کرانے کے مطالبہ کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات عدلیہ کے تحت کرانے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاس کی گئی ایک قرار داد میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا  ہے جوڈیشل پالیسی کے تحت خیبر پختونخوا میں  عدلیہ کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کی کوئی گنجائش نہیں۔