Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خطیررقم لگاکرآرٹی ایس سسٹم بنایا گیا، وہ بھی صحیح نہ چل سکا،چیف جسٹس پاکستان

خطیررقم لگاکرآرٹی ایس سسٹم بنایا گیا، وہ بھی صحیح نہ چل سکا،چیف جسٹس پاکستان
August 7, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز)عام انتخابات 2018 میں الیکشن کمیشن کے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ناکامی پرچیف جسٹس نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔  چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خطیر رقم لگا کر آر ٹی ایس سسٹم بنایا اور وہ بھی صحیح نہیں چل سکا ، الیکشن کے دن چیف الیکشن کمشنرکو فون کیا جواب نہیں ملا  شاید وہ سو رہے تھے۔ پی ٹی آئی کی امیدوار عابدہ راجہ کی انتخابی عذرداری سے متعلق  کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آر ٹی ایس سسٹم پرریمارکس دیتے ہوئےکہا پتہ نہیں الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے۔ الیکشن کی رات نتائج کےدوران الیکشن کمیشن کا سسٹم بیٹھ گیا۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کے آر ٹی ایس کا کیس آیا تو پتہ نہیں کیا کریں گے ۔اچھے بھلے الیکشن پر مہربانی کر دی گئی ، پولنگ  کے دن  3 مرتبہ چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ شاید وہ سو رہے تھے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کے نتائج کے دوران الیکشن کمیشن کا رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم  آر ٹی آیس ناکام ہوگیا تھا جس کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنز سے بروقت نتائج موصول نہیں ہوسکے تھے۔