Saturday, July 27, 2024

الیکشن کمیشن نے اپنے دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی

الیکشن کمیشن نے اپنے دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی
April 4, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب۔ کچھ بھی نہیں چلے گا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سٹیٹس نہ کوئی ٹویٹ، ویڈیوز دیکھنا بھی بند ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کے دفاتر میں اب سوشل میڈیا کا استعمال نہیں ہوگا کیونکہ الیکشن کمیشن نے دفاتر میں فیس بک۔ ٹویٹر اور یوٹیوب کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی ویب سائٹ پر ہیکروں کے حملوں کے پیش نظر لگائی گئی ہے جبکہ اس کا ایک مقصد ڈسپلن پیدا کرنا بھی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر پر ہوگا۔