Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں
July 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) انتخابی دنگل سجنے کو تیار ہے ، الیکشن کمیشن نے بھی ملک بھر میں الیکشن عمل کی نگرانی کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔الیکشن کمیشن میں الیکشن مانیٹرنگ  کیسے کی جائے گی اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے کیااقدامات کئے گئے ہیں۔ ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ،  الیکشن کمیشن نے بھی الیکشن عمل کوشفاف بنانے کے لئے کمر کس لی ،  الیکشن کمیشن نے انتخابات کے روزملک بھرسے شکایات کے ازالے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیاہے جس نے آج سے اپنا کام شروع کردیاہے۔ مانیٹرنگ سیل میں ہرصوبے کے لئے مختلف سیکشن بنائے گئے ہیں جہاں اسسٹنٹ، سینئراسسٹنٹ، سپروائزراپنی ٹیموں کے ساتھ چوبیس گھنٹے موجودرہیں گے۔ الیکشن کمیشن کی ٹیمیں شکایات کے فوری ازالے کے لئے سپروائزر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سے ہدایات لیتے ہوئے فوری احکامات دے سکیں گی۔ الیکشن کمیشن میں قائم مانیٹرنگ روم میں سکرینز بھی نصب کی گئی ہیں جن میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں الیکشن سیل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ،جس میں رزلٹ موصول کرنے کے لیے 6 سکرینز نصب کر دی گئیں ہیں۔ الیکشن سیل میں نصب 6 سکرینز پر آر ایم ایس اور آر ٹی ایس کے ذریعے رزلٹ موصول ہوں گے۔