Saturday, September 21, 2024

الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کی تاریخ 14 جون سے بڑھا کر 19 جون کر دی

الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کی تاریخ 14 جون سے بڑھا کر 19 جون کر دی
June 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی آ گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے لیے پہلے  کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔ اب سکروٹنی  کی تاریخ بھی 14 جون سے بڑھا کر 19 جون تک کر دی گئ ہے ۔ الیکشن کمیشن سے جاری نئے شیڈول کے مطابق آر او کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں 22 جون کو دائر ہو سکیں گی جبکہ 27  جون کو اپیلیں نمٹائی جائیں گی۔ امیدواروں کی فہرست 28 جون کو شائع کی جائے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کو شائع کی جائے۔ عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کی تاریخ 25 جولائی ہی رہے گی الیکشن  کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری سیاسی جماعتوں کی سہولت کے پیش نظر دی گئی۔