الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کی تاریخ 14جون سے بڑھاکر19جون کردی
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان نے انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کی اسکروٹنی کی تاریخ 14 جون سے بڑھا کر 19 جون کر دی ہے ۔
ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہو سکیں گی ۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع کر کے 8 جون سے 11جون کی تھی ۔
الیکشن کمیشن کےمطابق انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے۔
دوسری جانب ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے تمام حلقوں کے پتے کھولنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے ۔