الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس روکنے کیلئے فیصل واوڈا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس روکنے کیلئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن پیر کو سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ فیصل واوڈا کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر چکے ہیں۔