Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ سے متعلق کیس  کی سماعت کل تک ملتوی
March 1, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن نے کل تک ملتوی کردی ۔

بہادر آباد گروپ کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیئے کہ  الیکشن ایکٹ 2002 یہ نہیں کہتا کہ پارٹی عہدہ تبدیل ہو تو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جائیں۔دوسری جانب فاروق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک اور ایم کیو ایم حقیقی بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلینج کرتے ہوئے معاملے کو اندرونی تنازعہ قرار دیا۔

 فاروق ستار کے وکیل بابر ستار نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے انتخابات کرانا ہے، انہوں نے کہا کہ فاروق ستار منتخب کنوئنیر ہیں، خالد مقبول صدیقی کبھی منتخب نہیں ہوئے۔

 خالد مقبول صدیقی کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن پوسٹ آفس نہیں ، الیکشن کمیشن کے پاس جوڈیشل اور انتظامی اختیارات موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں علی رضا عابدی نے کہا کہ باہمی مشاورت سے مسلے کا حل نکالنا چاہیے، مذاکرات ہی بہتر فارمولا ہے، افسوس ہے کہ گھر کی باتیں الیکشن کمیشن کے سامنے کھول رہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کے وکیل فروغ نسیم جمعے کے روز بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت جمعہ کے روز تک ملتوی کر دی۔