Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن ممبران کا مستعفی ہونے سے صاف انکار

الیکشن کمیشن ممبران کا مستعفی ہونے سے صاف انکار
August 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن کے ممبران نے عمران خان کے مطالبے پر استعفے دینے سے انکار کر دیا ہے۔  چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ آنے تک کوئی ممبر مستعفی نہیں ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کے غیر رسمی اجلاس میں ممبرخیبر پختونخوا شہزاد اکبر ،ممبر پنجاب ریاض کیانی اورممبر سندھ روشن عیسانی شریک ہوئے ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ہمارادفاع کرے اس پر چیف الیکشن کمشنر نے انہیں یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن آپ کا بھرپوردفاع کرے گا ۔ الیکشن کمیشن ممبران نے کہا کہ ہمارا دامن بالکل صاف ہے کسی قسم کی دھاندلی میں ملوث نہیں ۔ اگراستعفیٰ  دیدیا توغلط روایت پڑجائے گی ۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے انکے موقف سے اتفاق کیا۔ تحریک انصاف کے لائر ز فورم نے پہلے ہی سپریم جوڈیشل کو نسل میں ریفرنس دائر کیا ہوا ہے ارکان کو آرٹیکل 209کے تحت ہی سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے عہدے سے ہٹایا جاسکتاہے جبکہ تحریک انصاف کے ریفرنس کا بھرپورجواب دیا جائے گا اورسپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کے ممبران مستعفی نہیں ہونگے ۔