Tuesday, October 4, 2022

الیکشن کمیشن بڑی سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کرے، تحریک انصاف

الیکشن کمیشن بڑی سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کرے، تحریک انصاف
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کا ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا، 2014 سے 2018 تک تمام جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس آنکھیں بند کرکے تسلیم اور انتخابی نشان الاٹ کیے گئے، اٹھارہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کو اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات نہیں دے رہیں۔ عام انتخابات 2018 میں کئی سیاسی جماعتوں کو غیر قانونی طور انتخابی نشانات دئیے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے الیکشن کمیشن کو دلائل دئیے الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر 18 جماعتوں کو نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔