Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن ارکان خود بخود مستعفی ہوجائیں  : خورشید شاہ

 الیکشن کمیشن ارکان خود بخود مستعفی ہوجائیں  : خورشید شاہ
July 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھی الیکشن کمیشن اراکین سے مستعفی ہونیکا مطالبہ کر دیا کہتے ہیں  نواز شریف عمران خان کو کنویں سے نکال کر لیڈر نہیں بنائیں گے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سید خورشید شاہ نے عمران خان کے مطالبے کی حمائت کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمشن رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن ارکان کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمشن اراکین کی تنخواہیں بہت ذیادہ سہی لیکن یہ عزت سے زیادہ نہیں، ارکان کو عزت سے گھر چلے جانا چاہیے، تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے تحریک کے کے بارے میں بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نے مل کر تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں بلایا  وہ نہیں سمجھتے کہ نواز شریف عمران خان کو کنویں سے نکال کر لیڈر بنا دینگے ، پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے گی ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اقتدار نہیں چاہتی ،  ہمیں وزارت عظمی نہیں ،جمہوریت چاہئے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومت اور ایم کیو ایم کے تعلقات اچھے رہے ہیں اب حکومت ایم کیو ایم کو قومی دھارے میں لانے کیلئے کردار ادا کرے۔