الیکشن کمیشن آج سے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کرے گا
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ملک بھر میں الیکشن کمیشن آج سے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کرے گا۔
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8 جون کو شائع کی جائے گی،29 جون کو امید واروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل ہونے سے کرپٹ اور ٹیکس چوروں کیلئے الیکشن لڑنے کا دروازہ پھر کھل گیا ،
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کسی ایک یا دو جماعتوں نے نہیں سب نے مل کر بنایا ہے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے،،ظاہر ہو گیا الیکشن کمیشن اور عدالت عظمیٰ انتخابات کا التوا نہیں چاہتے۔
قمر زمان نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ بہت حساس ہے امید ہے اس کو بھی جلد دیکھا جائے گا۔