Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیدیا، این اے 162 میں دوبارہ الیکشن کا حکم

الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیدیا، این اے 162 میں دوبارہ الیکشن کا حکم
May 12, 2015
ساہیوال (92نیوز) تحریک انصاف کی ایک وکٹ گر گئی، اثاثے چھپانے پر این اے ایک سو باسٹھ ساہیوال سے رائے حسن نواز نااہل قرار دے دیئے گئے۔ الیکشن ٹریبونل نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل میں سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کے وکیل پیش ہوئے۔ اس موقع ٹریبونل نے اثاثے چھپانے کا الزام درست ثابت ہونے پر رائے حسن نواز کو نا اہل قرار دے دیا۔ رائے حسن نواز این اے ایک سو باسٹھ ساہیوال سے منتخب ہوئے تھے۔ الیکشن ٹریبونل نے اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔